لیڈز ٹیسٹ : انگلینڈ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

بدھ 25 جون 2025 21:53

لیڈز ٹیسٹ : انگلینڈ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
لیڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء) لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔انگلینڈ نے کھیل کے آخری روز 371 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کیا۔ بین ڈکٹ نے 149 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ زیک کرالے نے 65 رنز بنائے۔ جو روٹ 53 اور جیمی اسمتھ 44 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے شاردل ٹھاکر اور پراسدھ کرشنا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔بھارت نے پہلی اننگز میں 471 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلش ٹیم 465 رنز بنا کر آٹ ہو گئی تھی۔ بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 364 رنز بنا کر انگلینڈ کو 371 رنز کا ہدف دیا تھا۔میچ میں بھارت کی جانب سے 5 سنچریاں بنائی گئیں، لیکن وہ ٹیم کو شکست سے بچانے کیلئے ناکافی ثابت ہوئیں، جو کہ ایک ناپسندیدہ ریکارڈ ہے۔ بین ڈکٹ پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔