بھکر ،ڈپٹی کمشنر نے صبح سویرے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ، مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا

بدھ 25 جون 2025 14:44

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے آج صبح ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھکر کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور دستیاب طبی سہولیات،صفائی کے نظام اور ایئر کنڈیشنرز کی فعالیت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سی ای او محکمہ صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ضلعی ہسپتالوں میں تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کا مقصد شعبہ صحت اور انتظامی معاملات میں بہتری کو یقینی بنانا ہے تاکہ مریضوں کو علاج معالجے کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔انہوں نے ہدایت کی کہ شدید گرمی کے پیش نظر ایئر کنڈیشنڈ یونٹس کو ہر وقت فعال رکھا جائے تاکہ مریضوں اور تیمارداروں کو کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔دورہ کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر احسان اللہ خان نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کی سروسز اور جاری امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت علاج اور آرام دہ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔\378

متعلقہ عنوان :