حسن ابدال ،محرم و الحرام کے سلسلہ میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

بدھ 25 جون 2025 16:20

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے حسن ابدال کا دورہ کیا، محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں محرم الحرام کے دوران سیکو رٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کے لیے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے حسن ابدال کا تفصیلی دورہ کیا،دورہ کے دوران انہوں نے تھانہ سٹی حسن ابدال اور تھانہ صدر حسن ابدال کا وزٹ کیا، بعد ازاں مرکزی امام بارگاہ حسینیہ حسن ابدال اور جلوس کے مقررہ روٹس کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر اے ایس پی / ایس ڈی پی او حسن ابدال فراست اللہ آفریدی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ آر پی او راولپنڈی نے امام بارگاہ انتظامیہ سے ملاقات کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سیکیورٹی کی فراہمی اور امن و امان برقرار رکھنے کے عزم کا پیغام پہنچایا۔ جلوسوں کے روٹس، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، واک تھرو گیٹس، رکاوٹیں اور دیگر انتظامات کا بغور جائزہ لیا،محرم الحرام کے دوران امن و امان کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، تمام ادارے باہم رابطے میں رہ کر سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کریں گے۔ \378