پاکستان ہاکی ٹیم کی پرو ہاکی لیگ کی شرکت کیلئے گرین سگنل مل گیا

بدھ 25 جون 2025 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)پاکستان ہاکی ٹیم کی پرو ہاکی لیگ کی شرکت کیلئے گرین سگنل مل گیا ۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف سے رابطہ کیا ،ایف آئی ایچ نے پاکستان کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے مدعو کرلیا،نیوزی لینڈ مالی مسائل کے باعث پرو لیگ میں شرکت سے دستبردار ہوگیا،پاکستان کیخلاف نیشنز ہاکی کپ کا فائنل جیت کر نیوزی لینڈ نے پرو لیگ کیلئے کوالیفائی کیا تھا،پرو لیگ سے پاکستان کو عالمی رینکنگ بہتر بنانے کا سنہری موقع مل گیا۔