Live Updates

وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو

بدھ 25 جون 2025 16:56

وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، متعلقہ حلقوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پارلیمنٹ ہائوس میں ارکان قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم سے ارکان قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار، چوہدری محمود بشیر ورک، ناصر اقبال بوسال اور علی جان مزاری نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں ارکان کے متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو ہوئی۔ارکان قومی اسمبلی نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت برائے پاور عبدالرحمن کانجو اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی ملاقاتوں میں موجود تھے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات