سپیکر قومی اسمبلی کا جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

بدھ 25 جون 2025 17:02

سپیکر قومی اسمبلی کا جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نیجنوبی وزیرستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپریشن میں شہید میجر معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ بدھ کو اپنے پیغام میں سپیکر نے کہا کہ جری سپوتوں نے 11 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو واصلِ جہنم کر کے بہادری کی مثال قائم کی۔

(جاری ہے)

سپیکر نیشہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ قوم ا?پ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ،میجر معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ نے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو ناکام بنایا،شہدا نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے،ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج اور ان کے بہادر جوانوں پر فخر ہے،دشمن ان جوانوں کی موجودگی میں اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔سپیکر سردار ایاز صادق نے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔