Live Updates

بانی پی ٹی آئی کی ہدایات موصول نہ ہونے کی وجہ سے ہم کسی مشاورت یا فیصلے کا حصہ نہیں ہیں، اسد قیصر

پیغام رسانی میں رکاوٹیں ہیں، پارٹی میں پالیسی سازی سے ایک طرح سے ہم لاتعلق ہو چکے ہیں، سابق سپیکر قومی اسمبلی

بدھ 25 جون 2025 17:02

بانی پی ٹی آئی کی ہدایات موصول نہ ہونے کی وجہ سے ہم کسی مشاورت یا فیصلے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات موصول نہ ہونے کی وجہ سے ہم کسی مشاورت یا فیصلے کا حصہ نہیں ہیں۔اسد قیصر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالا جیل میں ملاقاتیں محدود ہیں، پیغام رسانی میں رکاوٹیں ہیں، پارٹی میں پالیسی سازی سے ایک طرح سے ہم لاتعلق ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں ان کے ساتھ اپنی پوری زندگی گزاری ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اپنی سوجھ بوجھ کے تحت بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کوشاں ہیں، پارٹی میں پالیسی سازی میں ہمارا وہ کردار نہیں جو ماضی میں رہا ہے۔اٴْنہوں نے کہا کہ پالیسی اڈیالا سے ہی آتی ہے لیکن پیٹرن ان چیف سے رابطوں میں مسائل ہیں، عمران خان سے ملنے والے وکلاء اور افراد کی پیغام رسانی کی کنفرمیشن بھی ضروری ہوتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات