Live Updates

گورنر سندھ کا سعودی عرب، قطر اور ایران کے سفیروں سے ٹیلی فونک رابطہ

گورنر سندھ نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو واحد راستہ قرار دیا

بدھ 25 جون 2025 17:59

گورنر سندھ کا سعودی عرب، قطر اور ایران کے سفیروں سے ٹیلی فونک رابطہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء) ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور سیز فائر پر عمل درآمد کے لیے سفارتی کوششوں کے حوالے سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سعودی عرب، قطر اور ایران کے سفیروں سے ٹیلی فونک رابطے کئے ۔ گورنر سندھ نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، قطری سفیر علی مبارک علی عیسی الخطیری اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے گفتگو کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایران اسرائیل کشیدگی میں سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی ، گورنر سندھ نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو واحد راستہ قرار دیا۔ایرانی سفیر نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پر ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ سعودی اور ایرانی سفیروں نے حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے کردار کو سراہا۔گورنر سندھ اور تینوں ممالک کے سفیروں کے مابین امت مسلمہ کے اتحاد اور باہمی رابطوں کے فروغ پر بھی زور دیا گیا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات