رینالہ خورد اندرون شہرسے گذرنے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار، عوامی حلقوں کا مرمت کا مطالبہ

بدھ 25 جون 2025 19:25

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) رینالہ خورد اندرون شہر سے گذرنے والی نہر ٹوایل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سے لیکرشرقی بائی پاس تک دونوں اطراف اور شیرگڑھ روڑ سے چک 20 ٹوایل کو جانے والی سڑکیں عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور جگہ جگہ گڑھے بن چکے ہیں جسکے باعث نہر ٹوایل کے کنارے آباد درجنوں آبادیوں اورچک 20 ٹوایل کے ہزاروں افراد روزانہ ان ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر سفر کر تے ہوئے مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں ،متاثرہ ہزاروں افراد نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف منتخب ایم این اے رائےندیم عباس ایم پی اے چودھری جاوید علاؤالدین اوردیگر ارباب اختیار سے سڑکوں کی فوری تعمیرکامطالبہ کیاہے۔\378