Live Updates

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے کئی دنوں سے کوشش کررہا ہوں لیکن اجازت نہیں دی جارہی ، علی امین گنڈا پور

بدھ 25 جون 2025 19:40

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے کئی دنوں سے کوشش کررہا ہوں لیکن اجازت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے پچھلے کئی دنوں سے کوشش کررہے تھے،ہمارے خلاف یہ ایک سازش ہو رہی ہے۔بحیثیت وزیراعلیٰ سپریم کورٹ آیا تو سوچا تھا کہ چیف جسٹس سے ڈسکس کروں گا، سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آج سپریم کورٹ آیا ہوں،بانی پی ٹی ا?ئی کے خط کے حوالے سے جسٹس منصور علی شاہ کو آگاہ کیا،بحیثیت وزیراعلیٰ سپریم کورٹ آیا تو سوچا تھا کہ چیف جسٹس سے ڈسکس کروں گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاکہنا تھا کہ امید ہے ہماری درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر ہو گی،بجٹ پر بانی پی ٹی آئی کا ویژن کیا ہے سب کو معلوم ہے،جتنے بجٹ پیش ہوئے ہیں سب سے بہترین بجٹ ہمارا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’مائنس بانی پی ٹی آئی‘‘ کے بیانیے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا، ’ایسی باتیں محض مفروضے ہیں، جو لوگ یہ باتیں کر رہے ہیں وہ عقل سے عاری ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے مجھے کسی بڑے عہدے کی خواہش نہیں، ایسی باتیں کرنا محض بیوقوفی ہے۔‘علی امین گنڈا پور نے نتھیا گلی میں قیام سے متعلق بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا، ’میں صرف ایک دن کے لیے وہاں گیا تھا، اور کل ایک نیا شوشہ چھوڑ دیا گیا کہ میری کسی سے ملاقات ہوئی ہے۔ یہ سب جھوٹ ہے، صرف پیسے کمانے کے لیے یہ افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں،وزیراعلیٰ نے گفتگو نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی ہی ہماری سیاست کی ترجیح ہیں، اور ہم ان کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات