اسٹیج اداکار کامیڈین لکی ڈیئر انتقال کرگئے

وہ پھیپھڑوں اور ذیابیطس کے مرض کے باعث میو ہسپتال میں زیرِعلاج تھے

Sajid Ali ساجد علی منگل 30 ستمبر 2025 15:23

اسٹیج اداکار کامیڈین لکی ڈیئر انتقال کرگئے
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2025ء ) پاکستان کے معروف اسٹیج اداکار کامیڈین لکی ڈئیر طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ تفصیلات کے مطابق 60 سالہ لکی ڈئیر کو گزشتہ کچھ عرصہ سے پھیپھڑوں اور ذیابیطس کا مرض لاحق تھا جس کے باعث وہ میو ہسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں ان کی صحت گزشتہ کئی مہینوں سے نازک تھی، اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ شدید بیماری کی وجہ سے لکی ڈیئر چند روز سے کومہ کی حالت میں چلے گئے تھے، ان کے گردے، جگر اور معدہ بھی فعالیت کم کرنے لگے تھے۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ لکی ڈئیر نے تقریباً 40سال سے شوبز کی دنیا میں خدمات انجام دیں اس دوران انہوں نے تھیٹر، ٹی وی اور فلم میں کئی کردار ادا کیے اور اپنی منفرد اداکاری سے ناظرین کو بے حد محظوظ کیا، خوشیاں بکھیرنے والے لکی ڈیئر ہسپتال کے وینٹی لیٹر پر شدید غمزدہ ہوکر دنیا سے رخصت ہوگئے۔