تھائی لینڈ میانمارسرحد کے قریب جبری قید خانوں سے 200 سے زائد غیرملکی بازیاب

بدھ 25 جون 2025 22:24

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)میانمار میں 200 سے زائد غیرملکیوں کو ان جبری قید خانوں سے بازیاب کرایا گیا ہے اور اس وقت تھائی لینڈ کے سرحدی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے نے ایک مقامی گروپ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ سکیم سینٹرز مشرقی اور تھائی لینڈ کی سرحد سے متصل علاقوں میں قائم تھے۔اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ ایسے جعلسازوں کے گروہ بہت برسوں سے سرگرم ہیں جو انٹرنیٹ کے ذریعے دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کو تھائی لینڈ یا دوسرے ممالک میں نوکری کا جھانسہ دیتے ہیں اور جب وہ وہاں پہنچتے ہیں تو ان کو قید خانوں میں بند کر دیا جاتا ہے اور ان کو آن لائن غیرقانونی کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔