محرم الحرام کے لئے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا

محرم کے دوران شہر بھر میں 8500 پولیس افسران و اہلکار تعینات ہونگے

بدھ 25 جون 2025 19:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء) محرم الحرام کے لئے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ، محرم کے دوران شہر بھر میں 8500 پولیس افسران و اہلکار تعینات ہونگے ،پولیس حکام کے مطابق پولیس ، آر آر ایف ، اے ٹی ایس سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

کیو رآر ایف ، لیڈیز پولیس ، بی ڈی یو اہلکار بھی تعینات ہونگے ، ابابیل سکواڈ، سٹی پڑولنگ فورس ، ٹریفک پولیس بھی تعینات ہوگی ، تمام روٹس سمیت مجالس عزاداری، امام بارگاہوں کی بم ڈسپوزل یونٹ اور سنیفر ڈاگز کے ذریعے سویپنگ کی جائے، جدید سہولیات سے آراستہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا گیا ، سی سی پی او کے مطابق کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کیمروں کے زریعے اہم مقامات کی نگرانی کی جائے گی ۔