گرینڈ الائنس کے جائز مطالبات منظور اور گرفتار رہنمائوں کو رہا کیا جائے، مولوی غلام اکبر

بدھ 25 جون 2025 20:05

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء) جمعیت علماء اسلام تحصیل قلات کے امیر مولوی غلام اکبر ، جنرل سیکرٹری مولانا قاری محمد رحیم ، سینئر نائب امیر آغا عتیق الرحمن شاہ ، مفتی لطف الرحمن، ، مفتی عطاء الرحمن شاہ ،نوابزادہ میر نوروز خان زہری،سردار غلام حسین عمرانی، مفتی بلال ، مفی عبدالغنی، مولوی عطا اللہ اختری، مولوی زبیر احمد، مولوی نظام الدین ، مولوی عبدالرحمن نیچاری، مولوی منیر احمد نیچاری، قاری رحمت اللہ نقشبندی، حافظ عبدالرحمن، حاجی عبید اللہ ، اسماعیل مصباح، سید شاہ فیصل و دیگر نے کہا ہے کہ گرینڈ الائنس کے رہنمائوں پر تشدد اور گرفتاریاں قابل مذمت ہے جائز مطالبات تسلیم کرکے حکومت اپنے وعدوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ۔

مطالبات کے حق کیلئے پر امن احتجاج ملازمین کا حق ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں گرفتار کئے گئے گرینڈ الائنس کے قائدین اور ممبران کو رہا کیا جائے ، ملازمین پر تشدد، شیلنگ، گرفتاریاںکسی مسئلے کا حل نہیں ہے حکومتی وعدے پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف گرینڈ الائنس نے صوبائی اسمبلی کے سامنے پرامن احتجاج کا فیصلہ کیا حکومتی عہدوں پر براجمان نمائندوں نے وعدہ خلافی کرکے حق نمائندگی کی توہین کردی ہے ۔

بلوچستان کے ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں ہے ۔ وفاق اور دیگر صوبوں کے طرز پر بلوچستان کے ملازمین کوڈی آر اے الائونس دیا جائے ۔ صوبائی حکومت عوام ملازمین کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے گھروں پر چھاپے مار کر چادر و چار دیواری کی پامالی کی گئی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے جمہوری جدوجہد کرنے والوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا گیاحکومت فوری طور پر تمام گرفتار ملازمین کو رہا کرکے ملازمین کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کریں۔