صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ کی زیر صدارت قومی وطن پارٹی کی سوشل میڈیا کمیٹی کا اجلاس

بدھ 25 جون 2025 20:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ کی زیر صدارت قومی وطن پارٹی کی سوشل میڈیا کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمیٹی ممبران اخونزادہ سکندر زمان،تانیہ گل،ارشد آفریدی اور عارف کمال سید کے علاوہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن طارق احمد خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے پارٹی سوشل میڈیا سرگرمیوں میں مزید بہتری اور تیزی لانے کے حوالے تفصیلی گفتگو کی اور اس مقصد کے حصول کیلئے ٹھوس لائحہ عمل ترتیب دینے کا فیصلہ کیا۔