فواد چوہدری پر عائد فرد جرم کی کاپی کے حصول کیلئے دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

بدھ 25 جون 2025 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد میں9 مئی کے جلاو گھیراو کے الزام میں چار کیسز میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر عائد فرد جرم کی کاپی کے حصول کے لیے دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فواد چوہدری کی درخواستوں پر سماعت کی۔ فواد چوہدری کی جانب سے ایڈوکیٹ میاں علی حیدر عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ 9مئی کے چار مقدمات میں فواد چودھری پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ فرد جرم اور سپلیمنٹری بیان کی کاپیاں فراہم نہیں کی جا رہی۔ درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ فواد چودھری کے خلاف ثبوت فراہم کیا جائیں اور فرد جرم کی کاپیاں مہیا کی جائیں۔ فرد جرم کی کاپیاں فراہم کرنے سے قبل شہادتوں کے عمل کو روکا جائے۔ عدالت نے دلایل سننے کے بعد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔