الائیڈ بینک کے ریٹائرڈ ملازمین کا ادارے کی طرف سے پنشن نہ ملنے کیخلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ

بدھ 25 جون 2025 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) الائیڈ بینک کے ریٹائرڈ ملازمین نے ادارے کی طرف سے پنشن نہ ملنے کیخلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود پنشن بحال نہیں کی جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ کچھ ملازمین کو کم اور کچھ کو پنشن بالکل ہی نہیں دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :