vمینگورہ میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

بدھ 25 جون 2025 22:30

tسوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء)مینگورہ اور گردونواح میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کی زیر زمین گہرائی 51 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش ریجن میں واقع تھا۔زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔