
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی کے مقدمے میں تحریک انصاف سزا یافتہ 4 کارکنوں کوبری کردیا
ٹرائل کورٹ کی سزائیں کالعدم‘ پی ٹی آئی کے ایم این اے عبد الطیف سمیت 11 مجرمان کو سزا سنائی گئی تھی
میاں محمد ندیم
جمعرات 3 جولائی 2025
16:14

(جاری ہے)
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے چاروں ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی، ?بری ہونے والے کارکنوں میں سہیل، شاہ زیب، میرا خان، اکرام خان شامل ہیں 30 مئی کو اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ملزمان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنایا تھا، پی ٹی آئی کے ایم این اے عبد الطیف سمیت 11 مجرمان کو سزا سنائی گئی تھی، 11 میں سے 4 کو آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے بری کر دیا. بابر اعوان نے دلائل میں کہا کہ پراسیکوشن کے 9 گواہان میں سے صرف ایک گواہ محمد شریف اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) نے ملزمان کو شناخت کیا انہوں نے کہا کہ ملزمان پر الزام لگایا گیا کہ فائرنگ کی گئی مگر کوئی زخمی نہیں ہوا، جرم کی سزا ضرور دیں مگر نظام کو مذاق نہ بنایا جائے جسٹس کادم حسین سومرو نے کہا کہ پراسیکوشن کے پاس کوئی شواہد ہیں تو بتائیں، جس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ شواہد ہیں عدالت وقت دے دے، تو پیش کر دیں گے. عدالت نے کہا کہ وقت لینا تھا تو کیس کے شروع میں بتا دیتے اب تمام دلائل سن چکے ہیں، کسی کی ایم ایل سی نہیں کوئی زخمی موجود نہیں، پراسیکوشن ملزمان کی موقع پر موجودگی تو ثابت کرے، گواہان نے عدالت میں اپنے بیان میں نہیں کہا کہ ملزمان موقع پر موجود تھے فاضل جج نے کہا کہ اب کیا عدالت شناخت پریڈ کی بنیاد پر سزا دے گی؟ پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس سے بڑی دہشت گردی کیا ہوگی کہ ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا گیا؟ بعد ازاں عدالت عالیہ نے ملزمان کو بری کرتے ہوئے اپیل پر فیصلہ سنا دیا.
مزید اہم خبریں
-
جوئے کی پروموشن کا کیس؛ یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی ضمانت منظور
-
ہم سے بہت غلطیاں ہوئیں‘ نو مئی غلط تھا دوبارہ نہیں ہونا چاہیئے، بیرسٹرگوہر
-
ایران کی اسرائیل کو وارننگ، نئے طاقتور میزائلوں کی تعیناتی کی تیاری
-
ماہرہ خان کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کا شکار ہونے کا انکشاف
-
فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی حالت زار پراقوام متحدہ فوری کارروائی کرے . عاصم افتخار
-
چین اور پاکستان مضبوط دوست اور اہم امور میں شراکت دار ہیں. چینی وزارت خارجہ
-
پشاورہائیکورٹ کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا تقرر نہ کرنے کے حکم امتناع میں توسیع
-
عمران خان ضمانت کیس، فیملی کو عدالت میں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی. چیف جسٹس
-
اسرائیل غزہ شہر پر حملے سے قبل 50 ہزار ریزرو فوجیوں کو واپس بلائے گا، فوجی عہدیدار
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا حالیہ دورہ پاک امریکہ تعلقات میں ایک نئی جہت کی علامت قرار
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تازہ ترین مانیٹری پالیسی رپورٹ محتاط لیکن متوازن نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہے. ویلتھ پاک
-
نریندر مودی بھارت، چین تعلقات میں پیش رفت سے خوش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.