
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنی تنخواہ بڑھانے یا نہ بڑھانے کا فیصلہ وزیراعظم کی صوابدید پر چھوڑ دیا
ایاز صادق کا وزیر اعظم کو خط‘ وزیر دفاع خواجہ آصف کی تنقید کو بلاجواز قرار دیا‘یکم فروری کو اسپیکر قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا
میاں محمد ندیم
جمعرات 3 جولائی 2025
16:11

(جاری ہے)
اسپیکر سردار ایاز صادق نے خط میں لکھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کابینہ ارکان اور ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں بڑھنے پر شدید تنقید کی تھی سردار ایاز صادق نے خواجہ آصف کے خلاف وزیراعظم میاں شہباز شریف کو خط لکھ کر اپنی تنخواہ میں اضافے کو وزیراعظم کی صوابدید پر چھوڑ دیا اور کہا کہ شہباز شریف چاہیں تو وہ اضافی تنخواہ لیں گے، ورنہ وہ پرانی تنخواہ ہی لیتے رہیں گے. یاد رہے کہ یکم فروری کو اسپیکر قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، وزیر اعظم شہباز شریف نے تنقید کو مسترد کرتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کی منظوری دی تھی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اگرچہ یہ اضافہ تقریباً 300 فیصد ہے، لیکن حکومت نے اس کا موازنہ وفاقی سیکرٹریوں کی تنخواہوں سے کرتے ہوئے اس کا جواز پیش کیا ہے. قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع نے ”ڈان نیوز“ کو بتایا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد اس اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا تھا یہ بھی معلوم ہوا کہ ارکان پارلیمنٹ کو جنوری کے مہینے کی نظر ثانی شدہ تنخواہ مل گئی تھی واضح رہے کہ وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا تھا کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ایک پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں، ہماری تمام عزت آبرو اس کے مرہون منت ہے.
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: ہر شہری کو ڈیجیٹل آئی ڈی فراہم کرنے کا اعلان
-
وزیراعظم کا وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان
-
پشاور میں بھی موسلادھار بارش، سبزی منڈی تالاب بن گئی، کاروبار ٹھپ
-
ملک میں مون سون سیزن کے ایک اور طاقتور اسپیل کا آغاز ہوگیا
-
کریمیا واپس نہیں ملے گا، ٹرمپ کا زیلنسکی کو پیغام
-
پاکستان: بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 650 سے متجاوز
-
انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی‘ واشنگٹن سرحدی سرگرمیوں کی ہمہ وقت نگرانی کرتا ہے. مارکو روبیو
-
یوکرین روس تنازغ: زیلنسکی‘ کیئر سٹارمر‘ ایمانوئل میخوان، جرمن چانسلر اور دیگر یورپی راہنما آج ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
-
ٹرمپ نے کریمیا کی واپسی اوریوکرین کے نیٹو میں شمولیت کے امکان کو یکسر مسترد کر دیا
-
یورپی راہنماﺅں کی ملاقات کا مقصد اجتماعی طور پر ماسکو کی جارحیت کو ختم کرنے کا راستہ تلاش کرنا ہے. رپورٹ
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار 50 فیصد کپاس فیکٹریاں بند یا غیرفعال ہونے کا انکشاف
-
نوجوان کا جیل اہلکار کو پیسے دے کر عمران خان کو دیکھنے کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.