ایم ڈی واسا کا محرم الحرام کے جلوسوں کے تمام روٹس کلیئر کرنے کا حکم

بدھ 25 جون 2025 23:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے محرم الحرام کے جلوسوں کے تمام روٹس کلیئر کرنے کا حکم جاری کیا ہے جبکہ یہ بھی واضح کیا کہ روٹس پر کوئی بھی مین ہول مسنگ نہیں ہونا چاہئے۔ مرکزی امام بارگاہ کے دورہ سمیت دیگر مختلف روٹس کا جائزہ لینے کے دوران انہوں نے کہا کہ یکم محرم الحرام سے قبل جلوسوں اور مجالس کے تمام روٹس مکمل طور پر کلیئر ہونے چاہئے اور کسی بھی سڑک پر سیوریج کا پانی نظر نہ آئے، اسی طرح جلوسوں اور مجالس کے مقامات پر جانے والے روڈز، سڑکوں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جائے تاکہ سیوریج کا کوئی مسئلہ سامنے نہ آ سکے۔

ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے مرکزی امام بارگاہ دھوبی گھاٹ کی انتظامیہ جعفر شاہ و دیگر سے ملاقات بھی کی اور ان سے محرم الحرام کے دوران کئے گئے انتظامات بارے تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے عشرہ محرم الحرام کے دوران دھوبی گھاٹ گراؤنڈ کے اندر ایک ڈی واٹرنگ سیٹ ہر وقت موجود رکھنے ایک ڈی واٹرنگ سیٹ نڑوالا چوک میں آپریشنل رکھنے کی ہدایت کی جبکہ دھوبی گراؤنڈ اور مرکزی امام بارگاہ سے ملحقہ روڈ سائیڈ ڈرینز کی ڈی سلٹنگ اور صفائی بھی یکم محرم سے قبل مکمل کرنے کی تاکید کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ عاشورہ محرم کے دوران عزاداروں کو نکاسی اور فراہمی آب کے معیاری سروسز مہیا کریں گے جبکہ صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے واٹر ٹینکر بھی دھوبی گھاٹ گراؤنڈ کے باہر دستیاب رکھا جائے گا۔ انہوں نے اس موقع پر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سروسز اکرام اللہ چوہدری، ڈائریکٹر آپریشنز مخدوم بابر، ڈپٹی ڈائریکٹر حسن مصطفی، اسسٹنٹ ڈائریکٹربابر لطیف کمبوہ و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :