Live Updates

ٹارٹن ٹریک کا مخصوص حصہ گِھسنے کے باعث ارشد ندیم اور دیگر جیولین تھرورز کے زخمی ہونے کا خدشہ

حکومت پنجاب نے نئے مالی سال میں پنجاب سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لیے بجٹ رکھا ہے لیکن اس میں ٹارٹن ٹریک شامل نہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 26 جون 2025 12:01

ٹارٹن ٹریک کا مخصوص حصہ گِھسنے کے باعث ارشد ندیم اور دیگر جیولین تھرورز ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 جون 2025ء ) اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں انٹر نیشنل مقابلوں کے لیے اتنی ٹریننگ کی کہ جیولین تھرو کے لیے ٹارٹن ٹریک کا مخصوص حصہ گھس گیا ہے اور خستہ حالی کا شکار ہے ، ارشد ندیم سمیت دیگر جیولین تھرورز کو ٹریننگ کے لیے مشکلات کا سامنا ہے ۔ 
ایتھلیٹس ارباب اختیار کے منتظر ہیں کہ ٹریک کے اس حصے کو تبدیل کر دیا جائے تاکہ وہ بلا خوف و خطر ٹریننگ کر سکیں ۔

 
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سمیت دیگر جیولین تھرورز پنجاب اسٹیڈیم لاہور کے ٹارٹن ٹریک پر ٹریننگ کرتے ہیں لیکن جیولین تھرو کے لیے مخصوص حصہ خستہ حالی کا شکار ہے جس کی وجہ سے ایتھلیٹس کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ انہیں گھس جانے والی جگہ سے ہٹ کر تھرو کرنا پڑتی ہے کیونکہ اگر وہ سنٹر سے تھرو کریں گے تو ان کے پاوں مڑنے کا خدشہ رہتا ہے ۔

(جاری ہے)

 
 
یہ وہی ٹریک ہے جہاں ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے لیے بھرپور ٹریننگ کی اور اب یہ گھس گیا ہے، ارشد ندیم اسی ٹریک پر ورلڈ ایٹھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاری کر رہے ہیں۔ 
ایتھلیٹس ارباب اختیار کی توجہ کے خواہشمند ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس حصے کو تبدیل کر دیا جائے ۔ 
حکومت پنجاب نے نئے مالی سال میں پنجاب اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لیے بجٹ رکھا ہے لیکن اس میں ٹارٹن ٹریک شامل نہیں کیونکہ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹریک کو تبدیل کیے زیادہ عرصہ نہیں ہوا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات