اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، مریضوں کو بہترین سہولیات فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

جمعرات 26 جون 2025 13:19

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام محمد سلیم سہولیات کی فراہمی کے معائنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہپستال کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دورے کے دوران ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، ایکسرے، لیبارٹری، وارڈز، انتظارگاہوں، پینے کے صاف پانی کی سہولیات اور واش رومز کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مریضوں سے ملاقات اور ان کے احوال دریافت کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے انچارجز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :