چیف ایگزیکٹو فیسکو کل (جمعہ کو) کھلی کچہری لگائیں گے

جمعرات 26 جون 2025 13:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( فیسکو ) کے چیف ایگزیکٹوانجنیئرمحمدعامرنے صارفین کے مسائل کے فوری ازالہ کیلئے ای کچہری کا انعقاد کریں گے۔ فیسکو کے ترجمان سعید رضا نے بتایا کہ فیس بک پر ای کچہری کل( 27جون بروز جمعہ) دن دس تا بارہ بجے تک منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، چنیوٹ، بھکراورٹوبہ کے صارفین اس موقع پر رابطہ کرسکتے ہیں:فیسکو ترجمان کے مطابق صارفین فیس بک پیج/FESCOEKatchery/www.facebook.comپررابطہ کر یں۔ انہوں نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنیئرمحمدعا مر صارفین کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کریں گے۔

متعلقہ عنوان :