Live Updates

کراچی: پنکچر کی دکان پر سویا ہوا شخص چھریوں کے وار سے قتل

جمعرات 26 جون 2025 14:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)کراچی میں پنکچر کی دکان پر سوئے ہوئے شخص کو نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار سے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر اے 4 میں پیش آیا جہاں تیز دھار آلے سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت مستقیم کے نام سے ہوئی اور مقتول نے چند روز قبل پنکچر کا کیبن لگایا تھا، مستقیم کیبن میں سو رہا تھا، اسی دوران حملہ ہوا اور نامعلوم افراد نے چاقو کے وار سے اسے قتل کیا۔پولیس حکام کا بتایا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے جبکہ مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات