Live Updates

عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا،بیرسٹر سیف

مخالفین دل بہلانے کیلئے جو چاہیں کر لیں، مگر حقیقت سے چشم پوشی نہ کریں،بیان

جمعرات 26 جون 2025 15:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ مخالفین آئین، قانون اور انصاف کا جنازہ نکالنے کے باوجود بھی عمران خان کو مائنس کرنے میں ناکام رہے، تحریک انصاف کے بعض کارکنان بھی غیر دانستہ طور پر اس منفی مہم کی زد میں آگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین دل بہلانے کیلئے جو چاہیں کر لیں، مگر حقیقت سے چشم پوشی نہ کریں۔مشیر اطلاعات نے کہاکہ عوام عمران خان کو مائنس کرنے کے بجائے پلس کر رہے ہیں، قید میں ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی جعلی حکمرانوں کے اعصاب پر سوار ہیں، حکمران عمران خان کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات