فیصل آباد جانیوالا تیزاب سے بھرا ٹینکر مین جی ٹی روڈ پر الٹ گیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 26 جون 2025 16:24

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)پنجاب کے شہر شاہ کوٹ میں مین جی ٹی روڈ پرتیزاب سے بھرا ٹینکر الٹ گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعدٹینکر سے لیکیج شروع ہوگئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا ٹینکر ضلع شیخوپورہ سے فیصل آبادجارہا تھا تاہم ٹینکر الٹنے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :