بلوچستان اسمبلی اجلاس ، میر زابد علی ریکی نے وزیراعلیٰ کو ہار پہنایا اور پھول نچھاور کئے

جمعرات 26 جون 2025 17:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2025ء)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعت جمعیت علمائ اسلام کے رکن میر زابد علی ریکی نے وزیراعلیٰ کو ہار پہنایا اور پھول نچھاور کئے۔

(جاری ہے)

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی ایوان میں اظہار خیال کرنے کے لئے اٹھے تو جمعیت علمائ اسلام کے رکن میر زابد علی ریکی نے انہیں پھولوں کا ہار پہنایا اور پھول نچھاور کرنے کے ساتھ ساتھ بغل گیر ہوئے۔وزیراعلیٰ نے میر زابد علی ریکی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :