سپریم کورٹ کا سٴْپرٹیکس کیس میں تمام عدالتی فیصلوں کا مختصر خلاصہ جمع کراونے کا حکم

پیر 8 ستمبر 2025 16:55

سپریم کورٹ کا سٴْپرٹیکس کیس میں تمام عدالتی فیصلوں کا مختصر خلاصہ جمع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سٴْپرٹیکس سے متعلق کیس میں تمام عدالتی فیصلوں کا مختصر خلاصہ جمع کراونے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سٴْپرٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کسی ٹیکس دینے والے نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج نہیں کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں دونوں سیکشنز کا فیصلہ ہو چکا ہے، 2022ء میں 89 درخواست گزاروں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔

ایف بی آر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں اکثریت نے اسلام ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔جسٹس محمدعلی نے استفسار کیا کہ تمام عدالتی فیصلوں میں یکساں کیا ہی عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام عدالتی فیصلوں کا مختصر خلاصہ جمع کراو دیں۔بعد ازاں عدالت نے سٴْپر ٹیکس کیس کی سماعت کل صبح ساڑھے 9 بجے تک ملتوی کر دی۔