ڈی پی او ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی زیر صدارت پولیس افسران کا اعلیٰ سطحی اجلاس

جمعرات 26 جون 2025 18:30

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) ڈی پی او ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی زیر صدارت پولیس افسران کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے احکامات اور ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ سید اشفاق انور کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی زیر صدارت پولیس کی اعلیٰ سطحی قیادت کی میٹنگ ہوئی جس میں ایس پیز،ڈی ایس پیز سمیت دیگر ذمہ داران شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ڈیرہ نے کہا کہ دیگر اضلاع سے آنےوالی پولیس نفری کی رہائش و کھانے کے حوالے سے بھی انتظامات مکمل کرلئے گئے ۔ پولیس افسران محرم الحرام تمام تر سیکورٹی انتظامات کو خود مانیٹر کریں ۔ کمی و خامی کا جائزہ لیکر برموقع حل کرلیں ۔ سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو الرٹ و چوکس رہنے کی ہدایت کی جائے ۔ افسران اکابرین و علما کرام سے رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی غلط فہمی یا شرپسندی،اشتعال انگیزی کی کوشش کو ناکام بنایا جائے ۔\378