سائٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے ،جام اکرام اللہ دھاریجو

حکومت سندھ صنعتی زونز کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے،صوبائی وزیر صنعت و تجارت

جمعرات 26 جون 2025 19:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے سائٹ کے دورے کے دوران ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر سیکریٹری صنعت و تجارت محمد یاسین شر بلوچ اور ایم ڈی سائٹ احمد فواد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ حکومت سندھ صنعتی زونز کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

ایم ڈی سائٹ احمد فواد نے صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کو سائٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے سائٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :