ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت اسسٹنٹ کمشنرز کا اجلاس، ایل پی جی گیس کی غیر قانونی فلنگ پر کاروائی محرم الحرام انتظامات کا جائزہ

جمعرات 26 جون 2025 19:26

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرصدارت اسسٹنٹ کمشنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایل پی جی کی غیرقانونی ڈیکینٹنگ اور محرم الحرام پر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفیٰ سہیڑ موجود جبکہ ساجدہ رزاق،زوہیب شفیع،رانا عامر لیاقت آن لائن شریک تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ایل پی جی کی غیرقانونی ڈیکینٹنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں،ریفلنگ سٹیشنز اور ڈھابہ پوائنٹس کا مکمل ڈیٹا شیئر کیا جائے،اسسٹنٹ کمشنرز غیرقانونی ریفلنگ سٹیشنز اور ڈھابوں کیخلاف ایکشن لیں،محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران ریفلنگ سٹیشنز میں سلنڈر و دیگر سامان نہیں ہونا چاہیے،غیرقانونی سٹیشنز کی مشینری ضبط کر لی جائے،تحصیلوں میں محرم روٹس پر پیچ ورک دو دنوں میں مکمل کرلیا جائے۔\378