
واٹربورڈ ایس تھری (S-III) منصوبے کے تحت ٹی پی-ون کواگست تک فعال بنائے،وزیراعلیٰ سندھ
ٹی پی-ون پلانٹ کی مرمت کا کام 67 فیصد مکمل ہو چکا ہے صرف الیکٹریکل کام باقی ہے،مراد علی شاہ کو حکام کی بریفنگ
جمعرات 26 جون 2025 19:35

(جاری ہے)
منصوبے کا مقصد گندے پانی کو روک کر اسکی ٹریٹمنٹ کرکے اور محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگاکر ماحولیاتی تحفظ، سمندری حیات کی بقا اور عوامی صحت کے خطرات کو کم کرنا ہے۔
منصوبے کے اہم کمپوننٹ میں لیاری اور ملیر بیسنز میں مختلف ٹرانسمیشن پیکجز، موجودہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی اپ گریڈیشن اور نئے پلانٹس کی تعمیر شامل ہے۔ ٹی پی-ون کے تحت پرانے ٹریٹمنٹ پلانٹ کی مرمت اور گنجائش میں اضافہ کیا جا رہا ہے جسے اگست 2025 تک کمیشننگ کے لیے تیار کیا جائے گا۔ دوسری جانب ٹی پی-فور ایک مکمل ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ اور ری سائیکلنگ سسٹم پر مشتمل ہے جس میں مختلف مقامات پر پانی کے بہا اور معیار کی پیمائش شامل ہے۔ صنعتی ضرورت کے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں 3600 سے زائد صنعتیں روزانہ 42 ملین گیلن پانی کی طلب رکھتی ہیں جس سے یہ منصوبہ شہر کے انفراسٹرکچر میں مثر سیوریج نظام کی شمولیت کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔ اجلاس میں وزیراعلی کو بتایا گیا کہ ٹی پی-ون پلانٹ کی مرمت کا کام 67 فیصد مکمل ہو چکا ہے صرف الیکٹریکل کام باقی ہے جو فنڈز کی دستیابی پر مکمل کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے ہدایت دی کہ ٹی پی-ون اگست کے آخر تک چلایا جائے اور ٹی پی-فور پر کام کو تیز کیا جائے تاکہ وہ ایک سال کے اندر مکمل ہو سکے۔ وزیراعلی سندھ نے وزیر بلدیات اور میئر کراچی کو بھی ہدایت کی کہ وہ خود منصوبے کی پیش رفت کی نگرانی کریں تاکہ مقررہ مدت میں کام مکمل کیا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی
-
اتنی کمزور انگلیاں ہماری بھی نہیں کہ مریم نواز کے ہاتھ میں توڑنے کیلئے دے دیں گے
-
مہنگائی کی شرح ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
مودی کی زبان نہ بولیں، اپنے چاچو کی حکومت ختم کرنی ہے کیا؟
-
یو این چیف کی برطانیہ میں یہودی عبادت گاہ پر دہشتگرد حملے کی کڑی مذمت
-
صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان
-
الیکشن میں شکایات ہوتی ہیں لیکن پیپلزپارٹی پارلیمانی عمل کوچلنے دینا چاہتی ہے
-
بیشترعالمی پرانی کمپنیاں پاکستان چھوڑ چکی، اسٹاک مارکیٹ میں بھی دلچسپی کم ہو رہی ہے
-
پالیسی سازی میں معمر افراد کی آراء مدنظر رکھنا ضروری، گوتیرش
-
جنرل اسمبلی: سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی قرارداد ویٹو ہونے کا جائزہ
-
ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے اضافے کے بعد 2500 روپے سستا ہوگیا
-
خیبرپختونخوا میں 7 اکتوبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.