خیبرپختونخوا میں تاجروں پر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس نافذ، 2 فیصد ٹیکس عائد

جمعرات 26 جون 2025 21:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2025ء)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں تاجروں پر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس دوبارہ نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی نے اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیے کے مطابق صوبے میں گڈز کی ترسیل پر دو فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا، جو تمام بڑے انٹری پوائنٹس بشمول باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لاگو ہوگا۔خیال رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ سال بھی یہی سیس نافذ کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم تاجر برادری کے شدید احتجاج کے بعد حکومت کو فیصلہ واپس لینا پڑا تھا۔