قومی اسمبلی میں وزیراعظم محمد شہبازشریف سے اپوزیشن رکن شیر افضل مروت اورذوالفقارخان کی ملاقات

جمعرات 26 جون 2025 21:30

قومی اسمبلی میں وزیراعظم محمد شہبازشریف سے اپوزیشن رکن شیر افضل مروت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) قومی اسمبلی میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اپوزیشن رکن شیر افضل مروت اور ذوالفقار خان نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس میں فنانس بل کی منظوری کے موقع پر شیرافضل مروت اور ذوالفقار خان نے وزیر اعظم سے ان کی نشست پر جا کر ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے شیر افضل مروت سے ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو ہدایات بھی جاری کیں۔