بیرسٹر سلطان محمود سے چوہدری ریاض کی ملاقات، آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر گفتگو

جمعرات 26 جون 2025 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سیاسی امور کے انچارج و سابق سینئر مشیر چوہدری ریاض کی ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں تفصیلی اور اہم ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری اور پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سیاسی امور کے انچارج و سابق سینئر مشیرچوہدری ریاض نے آزادکشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ۔

اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری اور پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سیاسی امور کے انچارج و سابق سینئر مشیر چوہدری ریاض کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔