سیالکوٹ،موٹرسائیکل بجلی کے پول سے ٹکرانے سےایک شخص جاں بحق ہوگیا

جمعرات 26 جون 2025 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) سیالکوٹ میں موٹرسائیکل بجلی کے پول سےٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان ریسکیو 1122سیالکوٹ کے مطابق پسرور سیالکوٹ روڈ پر گاؤں لنگے میں پنوانہ کا رہائشی صالح محمد ولد محمد ارشاد جو کے مزدوری کے سلسلے میں صبح آٹھ بجے کے قریب موٹر سائیکل پر سیالکوٹ جا رہا تھا کے گاؤں لنگے کے قریب روڈ کے درمیان لگے بجلی کے پول سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی جس سے صالح محمد سر پر گہری چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا کر دیا جو سر پر گہری چوٹ لگنے کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کچھ دیر کے بعد جاں بحق ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :