
جماعت اسلامی کا حکومت کی ناقص کارکردگی کے خلاف پنجاب بھر میں عوامی رابطہ کمیٹیاں بنانے کا اعلان
غریب دشمن بجٹ مسترد ،یہ عوام کا نہیں بلکہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے ،پنجاب کے عوام کا جینا محال کر دیا ہے امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری کی لاہور پریس کلب میں دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس
جمعہ 27 جون 2025 02:20
(جاری ہے)
امیر جماعت اسلامی سینٹرل پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ عوام کا نہیں بلکہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے جس کے زریعے حکومت پنجاب صوبے کے بارہ کروڑ عوام کے ساتھ سنگین مذاق کر رہی ہے مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پسے ہوئے غریب عوام کااب جینا محال ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجا ب بجٹ میں عوا م کیلئے کسی قسم کا کو ئی ریلیف نہیں۔ فیصل آباد انڈسٹری پچاس فیصد چل رہی ہے اور 30فیصد مزدور بیروزگار ہوگئے۔بجٹ میں محصولات کے ہدف کو 54فیصد بڑھایا گیا یہ ہم سب لوگوں کی جیبوں سے نکلے گا۔حکومت کسان کارڈ کے نام پر کسانوں سے دھوکہ کررہی ہے۔ گندم سیزن میں کسانوں کا 799ارب روپے نقصان ہوا ہے، حکومت نے کاشتکاروں کا استحصال کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا چھوڑی۔ سات ہزار ٹیوب ویل سولر پر منتقل کرنے کا اعلان کیا گیا لیکن پانی کی گہرائی کے لئے آٹھ سو پر پلیٹس اور انورٹر لگانے پڑتے ہیں، ایک ٹیوب ویل پر پچاس لاکھ روپے کا لگے گا۔ نا اہل حکمرانوں کے عوام دشمن فیصلوں نے صوبے کے عوام کو مایوس کر دیا ہے۔پہلے چینی برآمد کر دی گئی اور اب 7لاکھ50ہزار میڑک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔درآمد برآمد کرنے کے اس دھندے میں شوگر مافیا عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے۔کسان کو زندہ درگور کردیا گیا۔کسان کو زیادہ سے زیادہ فنڈز دئیے جائیں تاکہ ملک خوشحال ہو۔امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ سرکار ی وسائل کا بے دریخ استعمال مال مفت دل بے رحم کے مترادف ہے، وزر ا ء کی فوج ظفر موج خزانے پر بوجھ بن چکی ہے جبکہ ان کی کارکردگی کہیں نظرنہیں آتی، یوں محسوس ہوتا ہے کہ ساری حکومت ہی ٹک ٹاک بنانے میں مصروف ہے، یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ تشہیری مہم اور ڈنگ ٹپاؤ اسکیموں کے پس پردہ کرپشن ہو رہی ہے۔حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی اور معیشت کی بہتری کے جو دعوے کیے جا رہے ہیں، وہ زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں قابو سے باہر ہیں، بیروزگاری بڑھ رہی ہے، اور غریب و متوسط طبقہ کمر توڑ بوجھ تلے دب چکا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ایک متوازن معاشی حکمت عملی اختیار کرے۔ قرضوں کی ادائیگی اور بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لیے اشرافیہ کی مراعات اور غیر ضروری حکومتی اخراجات میں کٹوتی کی جائے۔ معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے عوامی اعتماد اور شفاف فیصلے ناگزیر ہیں۔ اگر سارا بوجھ صرف عوام پر ہی ڈالا جاتا رہا تو نہ صرف معیشت کا استحکام خطرے میں پڑے گا بلکہ سیاسی اعتبار سے بھی حکومت کے لیے صورت حال سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔ امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید زیشان اختر نے کہا کہ ملکی حالات دن بدن ابتر ہوتے چلے جا رہے ہیں، غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، حکمرانوں کے معاشی فیصلوں نے ملک و قوم کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔سیاسی بے یقینی، معاشی ابتری، انتہا پسندی اور سماجی تقسیم نے جہاں معاشرے کی بنیادیں ہلا دی ہیں وہیں آئینی اداروں کو بھی عدم استحکام کا شکار کر رکھا ہے۔حکمرانوں کے اللوں تللوں کا بوجھ ملکی معیشت کے لئے نا قابل برداشت ہو چکا ہے، اس سے چھٹکارہ حاصل کرنا ضروری ہے۔ ملک و قوم کو اس وقت درپیش مختلف قسم کے مسائل کا مل کر سامنا ہے اور المیہ یہ ہے کہ آج ملک و قوم جن بدترین معاشی حالات سے دوچار ہیں اس میں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کا برابر کا حصہ ہے۔ عوام نے دونوں جماعتوں کو بار بار آزما لیا،انھوں نے لوٹ مار اور عوام سے جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں کیا۔ادارے تباہ اور قومی خزانہ خالی ہو چکا ہے۔کرپشن کا گراف آسمان سے باتیں کر رہا ہے۔حکومت کی تمام معاشی پالیسیاں آئی ایم ایف کے پروگرام کی محتاج ہیں۔جماعت اسلامی ملک میں سودی معیشت کا خاتمہ چاہتی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اسی میں کامیابی ہے۔ حکمرانوں نے اپنی مراعات میں تو اضافہ کر لیا مگر عوام، تاجروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد پر ٹیکسوں میں اضافہ کرکے عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں
-
پی ٹی آئی تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگا، بڑی تعداد میں قیادت لاہور میں پہنچ گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
-
صوبہ کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا، میری تجویز ہوگی کہ صوبے میں تبدیلی آئے
-
اگر پی ٹی آئی خود کے پی حکومت گرا کر کسی اور کو وزیراعلیٰ بناتی ہے تو جے یوآئی خیرمقدم کرے گی
-
پاکستان: گزشتہ سال ساڑھے چار کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی، یونیسف
-
غزہ: اسرائیلی امریکی مشترکہ امدادی مراکز پر چھ ہفتوں میں 798 ضرورتمند ہلاک
-
بنگلہ دیش: روہنگیا پناہ گزینوں کی آمد جاری، یو این اداروں کی امدادی اپیل
-
طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا انسانی حقوق ماہرین کی طرف سے خیرمقدم
-
یمن: تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی کڑی مذمت
-
عالمی یوم آبادی: نوجوان ایک منصفانہ اور مشمولہ دنیا کے خواہشمند، گوتیرش
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزارسے تجاوز کرگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.