شاہ پور کانجراں مویشی منڈی کی دوبارہ ای نیلامی پر حکم امتناعی جاری

جمعہ 27 جون 2025 11:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے شاہ پور کانجراں لاہور میں مویشی منڈی کی ای نیلامی سے متعلق جاری کردہ اشتہار کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نیلامی پر حکم امتناعی جاری کر دیا۔ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 2 جولائی تک ملتوی کر دی۔ جسٹس طارق محمود باجوہ نے درخواست گزار طیب منظور کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر اویس ارشد عدالت میں پیش ہوئے اور مقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے 5 مئی 2025 کو منعقدہ ای نیلامی میں حصہ لیا اور سب سے زیادہ بولی دے کر کامیاب قرار پایا۔ تاہم 29 مئی کو ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں اس نتیجے کو منظور نہیں کیا گیا اور دوبارہ نیلامی کا حکم جاری کر دیا گیا، 20 جون کو دوبارہ نیلامی کا اشتہار جاری کیا گیا جس میں 27 جون کو نیلامی کی تاریخ دی گئی،استدعا کی گئی کہ 20 جون کو جاری کردہ اشتہار کو کالعدم قرار دیا جائے۔