ماحولیاتی تبدیلیوں کے لئے اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کےذیلی اداروں کا 62 واں اجلاس ، اکثر امور پر اتفاق رائے نہ ہوسکا

جمعہ 27 جون 2025 12:41

بون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) ماحولیاتی تبدیلیوں کے لئے اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن( یو این ایف سی سی سی )کےذیلی اداروں کا 62 واں اجلاس جرمنی کے شیر بون میں اختتام پذیر گیا جس میں ماحول کے تحفظ کے نئے معاہدے COP30 کی جانب پیشرفت کی گئی ۔ ذیلی اداروں کے اجلاس کے آخری دن ماحول کے تحفظ کے حوالے سے کئی معاملات بشمول تحقیق، تخفیف کے کام کا پروگرام، گلوبل سٹاک ٹیک کے نتائج کو نافذ کرنے کے لیے مکالمہ اور موافقت کا عالمی ہدف بارے قرار داد کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی۔

اجلاس میں جن موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں عالمی موسمیاتی تنظیم کی سٹیٹ آف دی گلوبل کلائمیٹ 2024 رپورٹ کا جواب دینے کا طریقہ کار، گلوبل وارمنگ کے حوالے سے موجودہ لیول، 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ میں تبدیلی، کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے حوالے سے ہدف میں تبدیلی اور کاربن اکاؤنٹنگ کے تخمینوں کا حوالہ شامل ہے۔

(جاری ہے)

گلوبل گول آن اڈاپٹیشن ( جی جی اے) سے متعلق معاملات کے حوالے سے اہداف پر ایک سمجھوتے کے متن پر قدرے اتفاق ہو ا۔

ذیلی اداروں نے متعدد نتائج اخذ کئے اور نومبر 2025 میں اپنے آئندہ اجلاس میں معاملات پر مزید غور پر اتفاق کیا ۔ٹیکنالوجی پر موسمیاتی ٹیکنالوجی سینٹراور مختلف ممالک کے درمیان اختلاف برقرار ہیں بالخصوص تازہ ترین سائنسی نتائج کے حوالے سے تنازعات جاری ہیں، کچھ ممالک کا کہنا ہے کہ یہ عالمی طور پر قبول نہیں ۔