2028 تک کی جامع منصوبہ بندی کیساتھ خلیجی ریاستوں کی منشیات کے خلاف سٹریٹجک جنگ کا آغاز

جمعہ 27 جون 2025 14:47

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)خلیج تعاون کونسل کے ممالک منشیات کے خلاف جنگ کی ترجیح پر زور دے رہے ہیں اور چھ ممالک کی کمیونٹیز کے تحفظ اور ان کی سلامتی کو بڑھانے کے لیے مشترکہ اجتماعی کارروائی جاری رکھنے کے لیے خلیجی حکمت عملی برائے انسداد منشیات کے ذریعے سٹریٹجک جنگ کا آغاز کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ جامع اور مربوط فریم ورک چھ اہم محوروں پر مبنی ہے۔ ان محوروں میں منشیات کی طلب اور رسد کو کم کرنا، ذرائع کو خشک کرنا، اور متبادل ترقی کو فروغ دینا شامل ہے۔اسی تناظر میں حکمت عملی قانون سازی کے نظام کو تیار کر رہی ہے۔ یہ حکمت عملی منشیات کی سمگلنگ کے نتیجے میں ہونے والی منی لانڈرنگ کا مقابلہ کرتی ہے۔