ایران کے خلاف فتح نے امن کے دروازے کھول دیے ،اسرائیلی وزیراعظم

جمعہ 27 جون 2025 16:21

ایران کے خلاف فتح نے امن کے دروازے کھول دیے ،اسرائیلی وزیراعظم
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہاہے کہ ایران کے خلاف فتح نے امن کے دروازے کھول دیے ہیں، ہم ایران کے خلاف طاقت سے لڑے اور عظیم فتح حاصل کی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے سے جمعہ کو بات کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ اس فتح سے امن معاہدوں میں ڈرامائی توسیع کا ایک موقع ہے جس پر ہم بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں، یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کی شکست کا موقع ملا ہے جسے ہم ضائع نہیں کریں گے، ہمیں اب ایک دن بھی ضائع نہیں کرنا چاہیے۔