Live Updates

مشرق وسطی میں جوہری ہتھیارصرف اسرائیل کا حق ہے، بیلجیئم

جوہری بم ایران کے ہاتھ آگیا تو یہ یورپی ملکوں کے لیے خطرہ ہوگا، وزیردفاع

جمعہ 27 جون 2025 16:24

مشرق وسطی میں جوہری ہتھیارصرف اسرائیل کا حق ہے، بیلجیئم
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)اہم یورپی ملک بیلجیئم مشرق وسطی میں صرف اسرائیل کے پاس جوہری ہتھیار رکھنے کا حامی نکلا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیلجیئم کے وزیر دفاع نے کہا کہ مشرق وسطی میں جوہری ہتھیاروں پر اسرائیل کی اجارہ داری ہونی چاہیے۔بیلجیئم کے وزیر دفاع نے کھلے اور دو ٹوک انداز میں مشرق وسطی کے ایک برتر اور زیادہ طاقتور ملک ہونے کی حمایت کرتے ہوئے کہا اگر یہ جوہری بم ایران کے ہاتھ آگیا تو یہ یورپی ملکوں کے لیے خطرہ ہوگا۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات