اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت/ اسسٹنٹ کنٹرولر فرٹیلائزر سمبڑیال كا کھاد مارکیٹ کا دورہ ، کھادوں کے سیمپل حاصل کئے

جمعہ 27 جون 2025 13:40

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت/ اسسٹنٹ کنٹرولر فرٹیلائزر سمبڑیال ڈاکٹرافتخار حسین بھٹی نے کھاد مارکیٹ کا دورہ کیا اور کھادوں کے سیمپل حاصل کیے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کھاد مارکیٹ کا دورہ کیا اور مشکوک کھادوں کے سیمپل حاصل کرکے لیبارٹری کیلئے بھیج دیے ہیں۔ اس موقع پر سینئر فیلڈ انویسٹی گیٹر لیاقت علی و دیگر عملہ ان کے ہمراہ تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دورہ کے دوران ملک شاہد ٹریڈرز،بلال ٹریڈرز ، زمیندارا زرعی سروس ، بسم اللہ ٹریڈرز پرانا بازار سمبڑیال، این جے ٹریڈرز موڑ سمبڑیال، افضل زرعی ٹریڈرز جیٹھیکے روڈ سمبڑیال اور چیمہ ٹریڈرز ماجرا روڈ موڑ سمبڑیال کو چیک کیا اور کھادیں مشکوک ہونے پر سیمپل حاصل کرکے لاہور اور گوجرنوالہ لیبارٹریز میں بھیج دیئے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے دکانداروں کوہدایت کی ہے کہ غیر رجسٹرڈ اور جعلی کھادیں ہر گز نہ بیچیں ،جعلی کھاد بیچنے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :