حکومت پنجاب کا ناجائزتجاوزات کو کنٹرول کر نے کا خواب پورا نہ ہوسکا

' پیرا فورس لانچ ہونے کے باوجود تجاوزات کا خاتمہ نہ ہو سکا۔ نئی فورس لگژری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے باعث سرکاری خزانے پر غیر ضروری بوجھ بن گئی

اتوار 28 ستمبر 2025 19:45

حکومت پنجاب کا ناجائزتجاوزات کو کنٹرول کر نے کا خواب پورا نہ ہوسکا
 فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2025ء) حکومت پنجاب کا ناجائزتجاوزات کو کنٹرول کر نے کا خواب پورا نہ ہوسکا ' پیرا فورس لانچ ہونے کے باوجود تجاوزات کا خاتمہ نہ ہو سکا۔ نئی فورس لگژری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے باعث سرکاری خزانے پر غیر ضروری بوجھ ثابت ہو رہی ہینڑوالہ روڈ،سمندری روڈ،جھنگ روڈ، ڈجکوٹ روڈ، راجبا روڈ، غلام محمد آباد، رضاآباد،، آٹھوں بازاروں'گول بازاروں 'ملحقہ گلیوں سمیت گردونوا ح میںسرشام سڑکوں پر10سی15فٹ قبضہ ہوجاتاہے،حکومت پنجاب کے تجاوزات کو کنٹرول کرنے کے خواب کو پورا نہ ہونے میں TMAکا کرپٹ راشی عملے اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کا ہاتھ ہیں۔

کرپٹ اور راشی عملہ فرضی اور عارضی کارروائیوں کرکے دکانداروں کو حراساں کر کے منتھلی وصول کرتا ہے ٹریفک پولیس اور کارپوریشن کے انسپکٹر زنے اپنے پرائیویٹ کارندے و غیرہ رکھے ہوئے ہیں جو محکمہ پر بد نما داغ ہیں اورتجاوزات کرنے والوں کے سرپرست بنے ہوئے ہیں جو کارروائی کرنے سے پہلے ہی تجاوزات مافیا کو مطلع کر دیتے ہیں اور جو کارروائی کی جاتی ہے مبینہ طورمعمولی پیسے لے کرسامان واپس کر دیا جاتا اور رقم قومی خزانہ میں جمع کروانے کی بجائے اپنی جیب میں ڈال لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

قیصری گیٹ ریل بازار، ہینڑوالہ روڈ،سمندری روڈ،جھنگ روڈ، ڈجکوٹ روڈ، راجبا روڈ، غلام محمد آباد، رضاآباد،، آٹھوں بازاروں'گول بازاروں 'ملحقہ گلیوں فروٹ منڈی میں تبدیل ہو چکا ہے آٹھ بازارو ں کے داخلی خارجی راستوں پرتجاوزات مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے۔ شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب 'کمشنر فیصل آباد ڈویژن 'ڈپٹی کمشنر و دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے ایسے پرائیویٹ کرپٹ راشی افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصل آباد کو تجاوزات سے پاک شہر بنانے کا خواب پو را ہو سکے۔