رحیم یار خان ،کھیت سے گھاس چرنے پر زمیندار نے گدھے کو کلہاڑی سے لہولہان کر دیا

اتوار 28 ستمبر 2025 19:15

رحیم یار خان ،کھیت سے گھاس چرنے پر زمیندار نے گدھے کو کلہاڑی سے لہولہان ..
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء) لیاقت پور میں کھیت سے گھاس کھانے پر با اثر زمیندار نے گدھے کو کلہاڑی سے لہولہان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ملک میں بے زبان جانوروں پر ظلم ڈھائے جانے کا ایک اور افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، اس بار ضلع رحیم یار خان کے شہر لیاقت پور میں تھانہ شیدانی کی حدود میں ایک گدھے پر ظلم کی انتہا کی گئی۔

(جاری ہے)

با اثر زمیندار نے گدھے پر بہیمانہ تشدد کیا اور کلہاڑی سے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا، گدھے کا کھیت میں گھاس کھانا جرم بن گیا تھا، جس پر حنیف نامی زمیندار نے اس پر کلہاڑی کے ساتھ حملہ کیا۔کلہاڑی کے وار سے گدھا شدید زخمی ہو گیا ہے، اور درد کی شدت سے تکلیف میں مبتلا ہے، یہ افسوس ناک واقعہ لیاقت پور کے علاقے جھوک گلاب شاہ میں پیش آیا ہے، گدھے کے مالک نے تھانہ شیدانی کو درخواست دے دی ہے تاہم تاحال کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ زخمی گدھے کے مالک نے ڈی پی او رحیم یار خان سے گدھے پر ظلم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :