Live Updates

خیبر پختونخوا کے کسی حصے پر آپریشن نہیں ہو رہا، کوآرڈینیٹر وزیر اعظم

دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے معلومات پر مبنی کارروائیاں ہو رہی ہیں، اگر سکیورٹی فورسز یہ کارروائیاں بھی نہ کریں تو پھر یہ کس کی ذمہ داری تھی یہ تو صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، اختیار ولی خان

اتوار 28 ستمبر 2025 19:05

خیبر پختونخوا کے کسی حصے پر آپریشن نہیں ہو رہا، کوآرڈینیٹر وزیر اعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر اطلاعات برائے خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے کسی حصے پر آپریشن نہیں ہو رہا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ خیبر پختونخوا کے کسی حصے پر آپریشن نہیں ہو رہا البتہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے معلومات پر مبنی کارروائیاں ہو رہی ہیں، اگر سکیورٹی فورسز یہ کارروائیاں بھی نہ کریں تو پھر یہ کس کی ذمہ داری تھی یہ تو صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ضرب عضب یا درالفساد طرز پر کوئی آپریشن نہیں ہو رہا، دہشتگروں، سہولت کاروں اور ملک دشمنوں کے خلاف معلومات پر مبنی کارروائیاں ہو رہی ہیں، علی امین گنڈاپور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں پر پوائنٹ اسکورنگ بند کریں، امن و امان صوبے کی ذمہ داری تھی جو وہ نبھانے میں ناکام رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اختیار ولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی والے تو صرف مال بنانے میں مصروف ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے بھائی کو فرنٹ مین کے طور ر رکھا ہوا ہے جو تمام تبادلوں پر کمائی کر رہا ہے، اہم معدنیات پر بھی ان کے لوگ قابض ہیں، پورے صوبے میں ایماندار اور فرض شناس افسر کو تعیناتی کی اجازت ہی نہیں، اگر صوبائی حکومت میں اتنی اہلیت ہوتی تو وہ اپنے صوبے میں امن و امان قائم کر لیتی۔

پی ٹی آئی کے پشاور جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے اختیار ولی خان نے کہا کہ پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور دیگر قیادت کو جوتے دکھا اور بوتلیں مار کر عوام نے انہیں اوقات دکھا دی، جلسے میں پورے ملک سے صرف 8 سے 10 ہزار لوگ اکٹھے کر سکے، ڈی چوک، مزار قائد اور منیار پاکستان سے ریورس گئیر، پی ٹی آئی کو پشاور میں قبر کھود کر ہمیشہ کیلیے دفن کر دیا گیا۔

انہوںنے کہاکہ چرچا تھا شاہد پی ٹی آئی بڑا مختلف، انقلابی پروگرام اور نئے اعلانات والا جلسہ کرنے جاری ہی ہے لیکن پشاور جلسہ میں وہی پرانی باتیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پرانی تقاریر چلائی گئیں، جلسہ دیکھ کر مجھے تو شعر یاد آیا گیا کہ ’بڑا شور سنتے تھے پہلو میں دل کا، جو چرا تو ایک قطرہ بھی خون نہ نکلا‘۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات