گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میر پور میں موک ڈرل ایکسر سائز، ایمرجنسی کی صورت میں آگ سے بچاو کے طریقے سکھائے گئے

جمعہ 27 جون 2025 14:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جان محمد آفریدی کی نگرانی میں ریسکیو 1122 ایبٹ آباد میں قائم ٹریننگ ونگ انچارج ملک کامران نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میر پور کی سٹوڈنٹس کو ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ سے بچاﺅ اور ابتدائی طبی امداد کے حوالہ سے تربیت فراہم کی۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد ساجد اقبال کے مطابق سکول انتظامیہ کی درخواست پر سکول کی سٹوڈنٹس کو بیسک آگ سے بچاﺅ اور ابتدائی طبی امداد کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی گئی اور باقاعدہ طور پر سٹوڈنٹس سے موک ڈرل کی صورت میں عملی مظاہرے کروائے گئے۔ اس دوران ٹریننگ ونگ انچارج نے کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں آگ سے بچاﺅ کے طریقے بھی سکھائے گئے۔ تربیت دینے کا مقصد کہی بھی کبھی بھی کسی قسم کی ایمرجنسی صورت حال کے دوران ریسکیو 1122 کی ٹیموں کے پہنچنے سے قبل خود اور اپنے ساتھی سٹوڈنٹس کو محفوظ طریقہ سے آگ سے بچا کر محفوظ جگہ تک منتقل کرنے کے اہل بنانا تھا۔

متعلقہ عنوان :