سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم پہن کر ٹک ٹاک بنانے ، اسلحہ کی نمائش کرنے والے 2ملزمان گرفتار

جمعہ 27 جون 2025 14:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور پولیس یونیفارم میں جعلی ملازم کو ٹک ٹاک کی تصویریں بنانا مہنگا پڑھ گیا۔ ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر باٹا پور پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم پہن کر ٹک ٹاک بنانے والے ملزم عدنان علی کوگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

دوسری کاروائی میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم عبدالرحمان کو بھی اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے کہا کہ ملزمان نے پولیس یونیفارم پہن کر تصویر اور ناجائز اسلحہ کے ساتھ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی،ملزمان کی ویڈیو سامنے آنے پر فورا ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ شو آف ویپن، نا جاز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،۔