فیصل آباد شیخوپورہ روڈ پر ایم ٹیکس کی تیز رفتار بس کھمبے سے ٹکر اکر الٹ گئی ایک شخص موقع پر جاں بحق 4 افراد شدید زخمی

جمعہ 27 جون 2025 14:15

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)فیصل آباد شیخوپورہ روڈ پر ایم ٹیکس کی تیز رفتار بس کھمبے سے ٹکر اکر الٹ گئی ایک شخص موقع پر جاں بحق 4 افراد شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق فیصل آباد: چک نمبر 70 ر۔ب گجر سنگھ سٹاپ، شیخوپورہ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور چار افراد شدید زخمی۔ہو گئے معلومات کیمطابق بیکن ایم۔

(جاری ہے)

ٹیکس کی تیز رفتار بس کھمبے سے ٹکرانے کے بعد کھیتوں میں گر گئی۔ شدید زخمی افراد کو ریسکیو ٹیم نے طبی امداد دیتے ہوئے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا۔ زخمی افراد واجد ولد خادم حسین عمر 36 سال (دائیں بازو فریکچر) نعمان ولد پیٹراس عمر 19سال (کٹ) زاہد ولد محمود عمر 35 سال (بائیں بازو کا فریکچر). عثمان ولد گل خان عمر 26 سال (سر کی معمولی چوٹ)مردہ شخص آکاش s/o نامعلوم 30 سال *(مردہ سر کی چوٹ)نعش کو ریسکیو ٹیم نے ضروری کاروائی کے بعد آر۔ایچ۔سی ہسپتال کھڑانوالہ منتقل کر دیا۔